کراچی میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

December 18, 2022

—فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہصبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق، مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔