تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے، فواد چوہدری

December 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے، تحریک‏ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔