امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 97 ملین ڈالر کی امداد پر پاکستان کا شکریہ

December 21, 2022

فائل فوٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیر نو کیلئے طویل مدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے مدد کرنے پر یو ایس ایڈ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو سراہتے ہیں۔