آصف زرداری کو ایک دن میں دوسرا ریلیف مل گیا

December 21, 2022

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایک دن میں دوسرا ریلیف مل گیا۔

آصف زرداری کےخلاف مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس بھی نیب کو واپس کردی گئیں۔

احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

نیب نے گزشتہ سال 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

آصف زرداری کے کلفٹن گھر کی خریداری کیلئے ادائیگی بھی اسی رقم سے ہونےکاالزام تھا۔

نیب نے ریفرنس میں ٹیکس سے متعلق الزامات بھی عائد کیے تھے۔

ٹیکس معاملات پر نیب کا اختیار ختم ہونے پر ریفرنس واپس کر دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بھی واپس نیب کو بھجوایا تھا۔