اسپیکر نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھا ہے، بشارت راجا

December 21, 2022

بشارت راجا نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کے لیے صدر مملکت کو خط لکھ دیا ہے۔

پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور بشارت راجا نے اسپیکر سبطین خان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گئے خط کی تصدیق کردی۔

ایک بیان میں بشارت راجا نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کے لیے صدر مملکت کو خط لکھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر کو اختیار ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھا، جس میں گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے خط میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی ہے۔