کافی وقت گزر گیا ہم علم والے لوگ پیدا نہیں کر پا رہے ہیں، رضا ربانی

December 24, 2022

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ کافی وقت گزر گیا ہم علم والے لوگ پیدا نہیں کر پا رہے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ لکھنے کے کلچر کو ختم کرنے میں ضیاء الحق کا دور پیش پیش تھا۔

انہوں نے کہا کہ پستی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، کافی وقت گزر گیا ہم علم والے لوگ پیدا نہیں کر پا رہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جون ایلیا اور حبیب جیسے لوگ اسی وجہ سے اب نہیں بن پاتے۔