متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان تحت مہاجر کلچر ڈے کی مرکزی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹسوری نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے، شہر کی رونقیں بحال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے میرا نام گورنر سندھ کےلیے تجویز کیا تھا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی والوں کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہے، ہم سب مل کر کراچی اور پاکستان کی رونقیں بحال کریں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں کہا کہ نہ جتانا ہے نہ ڈرانا ہے، ہمارا پیغام محبت ہے۔
انہوں نے آئندہ برس مہاجر کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا۔