شہباز گل واپس سروسز اسپتال پہنچ گئے

December 24, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل واپس سروسز اسپتال پہنچ گئے۔

شہباز گل کے اسپتال سے غائب ہونے پر رجسٹرار نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل اب سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کوکل پرائیویٹ آرتھو پیڈک کے پاس معائنے کیلئے لےجایا گیا تھا۔