کراچی: شہری کی مبینہ فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

December 25, 2022

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں شہری کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلستانِ جوہر میں ایک ڈاکو نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ شہری کی مبینہ فائرنگ سے مذکورہ ڈاکو مارا گیا۔

ریسکیو حکام نے ڈاکو کی لاش اور زخمی راہ گیر کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

علاقہ پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔