امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں امریکیوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

December 25, 2022

امریکی سفارت خانے نے چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل میں امریکیوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کو نجی ہوٹل نہ جانے کا انتباہ جاری کردیا۔

امریکی سفارت خانے نے انتباہ میں کہا کہ سفارت خانے کے اہلکار حالیہ تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔