عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، مونس الہٰی شریک

December 26, 2022

—فائل فوٹو

زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیرِصدارت پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اہم اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے، مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی بھی شریک ہیں۔

فواد چوہدری، سردار عثمان بزدار، محمود الرشید، عباس علی شاہ، علی افضل ساہی، شفقت محمود، اسلم اقبال اور سبطین خان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس میں پنجاب سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔