کراچی، گلشن اقبال کی سیوریج لائن میں دھماکا، پولیس

December 27, 2022

بشکریہ ٹوئٹر

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کی سیوریج لائن میں دھماکے سے بچہ زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے وضاحت کی ہے کہ دھماکا سیوریج لائن گیس بھر جانے کے سبب ہوا ہے۔

سیوریج لائن کے دھماکے سے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔