آج کے دن پاکستان کا مستقبل چھینا گیا: شيرى رحمٰن

December 27, 2022

شيرى رحمٰن—فائل فوٹو

وفاقى وزير سينيٹر شيرى رحمٰن نے کہا ہے کہآج کے دن ہم سے ہماری قائد اور پاکستان کا مستقبل چھینا گیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشيرى رحمٰن نے لکھا ہے کہ بےنظیر بھٹو شہید کے 15 ویں یومِ شہادت پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔

شيرى رحمٰن نے لکھا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ شہید بی بی پاکستان کے عوام کے لیے ایک امید تھیں، قاتلوں نے عوام سے ان کی امید چھین لی۔

وفاقى وزير نے لکھا ہے کہ شہید بی بی تمام صوبوں کی زنجیر تھیں، قاتلوں نے بے نظیر بھٹو کو قتل کر کے ملک توڑنے کی کوشش کی جسے آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ شہید بی بی نے نظر بندی، قید، جلا وطنی اور دیگر سختیاں برداشت کیں، اپنے والد، بھائیوں اور کارکنان کے جنازے اٹھائے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شيرى رحمٰن نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہید بی بی کی عوام، آئین، پارلیمان اور ملک کے لیے سیاسی جدوجہد ان کے نام کی طرح بے نظیر ہے۔