صدرِ مملکت کا 4 بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم برقرار

December 27, 2022

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 4 بہنوں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

صدرِ مملکت کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ وراثتی جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم تمام بہن بھائیوں میں تقسیم کی جائے۔

صدرِ مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کے احکامات کو برقرار رکھا۔

عارف علوی نے احکامات خواتین کے ملکیتی حقوق کے نفاذ کے ایکٹ 2019ء کے تحت دیے۔

واضح رہے کہ 4 بہنوں نے بھائیوں کی جانب سے وراثتی حق نہ دینے پر انسدادِ ہراسیت محتسب کو شکایت کی تھی۔