لاہور ایئرپورٹ: سعودی عرب جانے والے تین مسافروں سے 60 ہزار ڈالر برآمد

December 27, 2022

فائل فوٹو، بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کسٹمز نے لاہور سے بیرون ملک ڈالرز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، سعودی عرب جانے والے 3 مسافروں سے 60 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے۔

کسٹمز حکام کے مطابقمسافروں کے پاس ڈالرز بیرون ملک لے جانے کا کوئی جواز موجود نہیں تھا۔

لاہور ایئرپورٹ پر ہی کسٹمز نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے آئے مسافر سے 30 قیمتی فون اور شراب کی 28 بوتلیں برآمد کرلیں۔