بھلوال کے سرکاری اسپتال کے صحن میں بچے کی پیدائش

December 28, 2022

سرگودھا کے علاقے بھلوال میں سرکاری اسپتال کے صحن میں بچے کی پیدائش ہوئی، تاہم نومولود پیدائش کے کچھ دیر بعد انتقال کر گیا۔

خاتون کو طبعیت خراب ہونے پر ڈلیوری کیلئے اسپتال لایا گیا تھا۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر خاتون کو بر وقت چیک نہیں کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ بچہ مردہ تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سی ای او ہیلتھ نے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

خاتون کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کا نوٹس لیا جائے۔