عمران خان استعفیٰ دیں بہانہ کیوں بنا رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب

December 28, 2022

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ استعفیٰ دیں بہانہ کیوں بنا رہے ہیں، پنجاب اور کے پی میں انتخابات کروائیں، کیا تکلیف ہے؟

عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ، چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا، فارن ایجنٹ تجربے نے ترقی کرتے ہوئے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نا لائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت اپریل 2022 تک مسلط تھی، امپورٹڈ ٹولہ اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی، ملک کے مفادات بیچے، کشمیر کا سواد کیا، اداروں کی تضحیک کی اور شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلائی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام کو لگا ہر زخم فارن ایجنٹ کی وجہ سے ہے۔