الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لیں

December 28, 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لیں، آئین کے آرٹیکل 140 اور الیکشن ایکٹ 2019 میں ترمیم کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق بلدیاتی قانون میں تبدیلی مدت ختم ہونے سے پہلے کی جائے، بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد انتظامی حدود میں تبدیلی نہ کی جائے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق بلدیاتی نظام کی تبدیلی بھی بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے پہلے قانون سازی کو آئین کا حصہ بنانے کی بھی تجویز تیار کی ہے۔

الیکشن کمیشن تجاویز جلد وفاقی حکومت اور پارلیمینٹ کو بھجوائے گا۔