شاہد آفریدی نے مہمان نوازی کی ویڈیو شیئر کر دی

January 08, 2023

فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کی اپنے گھر پر دعوت کی۔

شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو اپنے گھر مدعو کیا تھا اور اب انہوں نے اس دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اسکریب گریب

کپتان بابر اعظم اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بولنگ کوچ شان ٹیٹ سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کا شاہد آفریدی نے خود دروازے پر استقبال کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کے گھر اسنوکر بھی کھیلا۔

اس دوران کھلاڑیوں نے آپس میں بہت اچھا وقت گزارا اور شاہد آفریدی بھی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

اسکرین گریب

دعوت کے موقع پر کھلاڑیوں کے لیے کئی اقسام کے کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔