• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: پسند کی شادی کرنا جرم بن گئی، درجنوں گھروں کو آگ لگا دی گئی، جوڑے کی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل



جیکب آباد میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گئی، سزا پورے گاؤں کو دے دی گئی، 4 مئی کو لڑکا لڑکی نے حیدرآباد کی عدالت میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔

دونوں کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے کچھ لے کر نہیں نکلے، ان پر سونا چوری کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔

پسند کی شادی کرنے پر جلائے گئے گھروں میں ایک ایسا گھر بھی جل گیا، جہاں ایک ہفتے بعد بیٹی کی شادی ہونا تھی، گھر اور سامان جل کر راکھ ہونے کے بعد متاثرہ خاندان شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

شادی لڑکا لڑکی نے کی، سزا پورے گاؤں کو ملی، مسلح افراد نے درجنوں گھروں اور املاک کو جلا دیا، فائرنگ کرتے رہے، کسی نے نہیں روکا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

5 مئی کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ 32 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا، 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 10 روز قبل پسند کی شادی پر چنہ برادری نے برڑو برادری کے متعدد گھر جلا دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید