• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روی موہن کا ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا، نم آنکھوں کے ساتھ پریس کانفرنس

تامل فلم انڈسٹری کے نامور اداکار روی موہن کا ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا، کہا لوگ میرے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔

چنئی میں جذباتی پریس کانفرنس کے دوران روی موہن کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے کہا کہ مجھے برسوں سے ذلت اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی، مبینہ سائبر بُلیئنگ اور اداکاری سے متعلق بڑے اعلانات کیے، ساتھ ہی قریبی دوست اور گلوکارہ کینی شا فرانسس پر بھی کھل کر بات کی۔

تامل اداکار نے کہا کہ جب تک اہلیہ آرتی روی سے طلاق کا پراسس مکمل نہیں ہوجاتا ،وہ کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے برسوں تک ذہنی اذیت اور ذلت کا سامنا کیا ہے، اب مزید خاموش نہیں رہوں گا، لوگ میرے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔

روی موہن نے کہا کہ میں نے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی اور اب تک اُس کی قیمت چکا رہا ہوں، مجھے اپنے بچوں سے ملنے تک نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے دوران گفتگو سوشل میڈیا پر کینی شا فرانسس سے مبینہ بریک اپ کی خبروں پر جواب دیا اور کہا کہ عواامی دباؤ اور تنقید کی وجہ سے انہیں چنئی چھوڑنا پڑا۔

دوسری طرف آرتی روی نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کیا جبکہ اداکارہ خوشبو سندر نے بالواسطہ تبصرے کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث مزید تیز ہوگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید