معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کر گئے

January 22, 2023

فوٹو: فائل

معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بیرام ڈی آواری نے دو بار سیلنگ مقابلوں میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے 1978 میں منیر صادق کے ساتھ میڈل جیتا تھا جبکہ 1982 میں اہلیہ گوشپہ آواری کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔

بیرام ڈی آواری کراچی کے معروف بزنس مین بھی تھے۔ ان کی آخری رسومات پیر کی دوپہر ادا کی جائیں گی۔

بیرام ڈنشا آواری کے بیٹے سائرس آواری کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا چند دن قبل نجی اسپتال میں بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا۔

بیرام ڈی آواری کی اہلیہ گوسپی آواری کا کہنا ہے کہ بیرام ڈی آواری کی حالت تشویشناک تھی۔

بیرام آواری جونیئر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیرام ڈی آواری کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا۔

ارسی عالم یازنیش پارزن کا کہنا ہے کہ بیرام ڈی آواری کی آخری رسومات ان کی رہائش گاہ متصل بیچ لگژری ہوٹل میں ہوں گی، ان کا جسد خاکی محمود آباد ٹاور آف سائلنس لے جایا جائے گا۔