پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اندرونی کہانی

January 23, 2023

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پیٹی آئی) کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مراسلہ نہیں بھیجا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسپیکر نے مزید اراکین ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا تو آپ کی درخواست پر غور کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بارے میں تحفظات الیکشن کمیشن کو بتائے۔

ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق بھی الیکشن کمیشن سے پوچھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ رواں ہفتے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق پیشرفت ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسپیکر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا تھا۔