ممتاز بزنس ٹائیکون بیرام ڈنشا آواری کی آخری رسومات ادا

January 23, 2023

ممتاز بزنس ٹائیکون بیرام ڈنشا آواری کا جسد خاکی محمود آباد کے ٹیمپل آف سائلنس کے سپرد کر دیا گیا۔

آواری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور کینیڈا کے اعزازی قونصل جنرل بیرام ڈنشا آواری علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

بیرام ڈی آواری کی آخری رسومات لالہ زار میں ان کی رہائش گاہ خورشید ولا میں ادا کی گئیں۔

بیرام ڈنشا آواری علالت کے باعث گذشتہ روز نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، ان کی آخری رسومات میں معززین شہر، کاروباری برادری اور سرکاری حکام شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء بھی آخری رسومات میں شریک تھے۔