امریکا: تعلیمی مرکز میں فائرنگ سے 2 طالبعلم ہلاک، 3 ملزمان گرفتار

January 24, 2023

فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

امریکی ریاست آئیوا کے ایک تعلیمی مرکز میں فائرنگ سے 2 طالبعلم ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس سارجنٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 طلباء اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک فیکلٹی ممبر کی سرجری ہوئی۔

3 نامعلوم ملزمان گاڑی میں فرار ہوئے اور انہیں واردات کے 20 منٹ میں ایک ٹریفک سگنل پر حراست میں لیا گیا۔

ایک ملزم نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار کی کوشش کی لیکن اسے بھی پولیس کے خصوصی یونٹ نے گرفتار کرلیا۔

حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس کو جائے وقوعہ پر دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا۔