نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول اور سیکیورٹی نہ لینے کا اعلان

January 24, 2023

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پروٹوکول اور سیکیورٹی نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں واپس کر دیں۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہناہے کہ محسن نقوی نے اپنی آمد و رفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔