فواد چوہدری ججز کیخلاف بولتے رہے، کیا اس پر توہین عدالت نہیں ہوتی؟ عظمیٰ بخاری

January 25, 2023

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری جو کچھ ججز کے خلاف بولتے رہے اس پر توہین عدالت نہیں ہوتی؟

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فواد چوہدری جس طرح کی زبان ججز کے خلاف استعمال کرتے رہے وہ سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے ایسی بات کی تو 6 ماہ کی قید اور نشست سے بھی جانا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے تو کون سی قیامت آگئی ہے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہفواد چوہدری اور پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلائی، ابکسی ادارے نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی جرات کی ہے تو ملک میں قیامت آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہطلال، نہال اور دانیال کو سزا مل سکتی ہے تو یہ کیا آسمان سے اترے ہوئے ہیں؟ کیا پی ٹی آئی کیلئے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے؟

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیلئے سب جائز ہے، ہم بے گناہ ہوتے ہوئے کیسز بھگتیں؟ کیا عمران خان قانون سے اوپر ہے کہ اس سے کچھ نہ پوچھیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بتایا جنرل باجوہ نے نواز شریف کو سزا دلانے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے جس کا راہداری ریمانڈ دیا اس کی بازیابی کا کیس سنا جا رہا ہے۔