پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1061 پوائنٹس کا اضافہ

January 26, 2023

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز مثبت رہا۔ انڈیکس ایک ہزار 61 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 846 پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں 100 انڈیکس 2 ہزار 438 پوائنٹس بڑھا ہے۔ جبکہ آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1207 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 36 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 14 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 116 ارب روپے اور چار روز میں 280 ارب روپے بڑھی ہے۔