بہاولنگر: کار درخت سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

January 29, 2023

فیس بک ویڈیو گریب

جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے گجیانی کے قریب کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں 28 گجیانی کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 4 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے، تمام افراد شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

حادثے کا شکار کار سے نکال کر ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔