عمران خان نے الزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ہے، فیصل کنڈی

January 30, 2023

فائل فوتو

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے دہشت گردوں سے مدد مانگی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے دہشت گردوں کے حق میں بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سازشی ذہنیت سے ملک کو خطرہ ہے، پیپلز پارٹی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔