عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانا عوام دشمنی ہے‘ مظاہرین

January 30, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ عوام دشمنی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر غریب عوام کیلئے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار احتجاجی مظاہرین نے ظفر الحق روڈ پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر احمد اعوان سابق سٹی جنرل سیکریڑی تحریک انصاف اور دیگر نے کہا کہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر حاجی نصیر بھٹی اور ناصر اقبال اعوان نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے غریبوں کا خون چوس رہے ہیں‘ اپنی مہنگی گاڑیوں، پروٹوکول، وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج کم کریں۔