پشاور مسجد دھماکے کے زخمی سب انسپکٹر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

January 30, 2023

پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے زخمی سب انسپکٹر مشتاق خان کا بیان سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں زخمی پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ نماز کے وقت مسجد کے برآمدے میں کھڑا تھا، امام نے جیسے ہی تکبیر پڑھی، اُسی وقت دھماکا ہوگیا۔

مشتاق خان نے مزید کہا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں برآمدے سے باہر جاکر گرا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت بھی نیچے گرگئی۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید ہو گئے جبکہ 145 سے زائد افراد زخمی ہیں۔