چوہدری شجاعت کو فتح مبارک ہو: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب

January 31, 2023

وفاقی وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب نے چوہدری شجاعت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو فتح مبارک ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ ق چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرِاطلاعات نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔