18 سیکنڈز کی دیر، جنوبی افریقی کرکٹر ورلڈکپ ٹیم سے باہر

February 01, 2023

فائل فوٹو

جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ڈانے وین نیکرک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طویل عرصے سے کپتان رہنے والی ڈانے وین نیکرک ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈانے وین نیکرک کی جگہ سن لوس ٹیم کی قیادت کریں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی خواتین کرکٹرز کے لیے بنائے گئے فٹنس معیار کے تحت انہیں 9 منٹ 30 سیکنڈز میں 2 کلومیٹر دوڑنا ہوتا ہے تاہم ڈانے وین نیکرک نے 18 سیکنڈز دیر سے یہ فاصلہ طے کیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈانے وین نیکرک کا فٹنس ٹیسٹ 27 جنوری کو ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں ماہ سے جنوبی افریقا میں شروع ہورہا ہے۔