ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوگیا

February 01, 2023

ملک میں ڈالر کی شرح تبادلہ اور عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت کا اثر پیلی دھات کی مقامی قیمت پر بھی ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 3500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 929 ڈالر ہے۔