دھماکے کے خلاف پشاور میں پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

February 01, 2023

پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے خلاف پولیس اہلکاروں نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں پولیس اہلکاروں سمیت سول و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس پر مزید حملے برداشت نہیں کرسکتے۔ ہر بار پولیس کو ہی کیوں قربانی دینی پڑتی ہے؟

مظاہرین نے پولیس لائنز دھماکے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔