• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان : دھماکے کے زخمیوں کو منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

اسکرین گریب/ جیو نیوز
اسکرین گریب/ جیو نیوز 

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خود کش دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درا زندہ میں ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سالہ بچے اور 2 خواتین سمیت 12افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ کی، فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔

ایمبولینس پر درابن کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز کا دھماکے کے بعد خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت  کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سےاظہار تعزیت کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے محافظوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید