• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ پروجیکٹس بروقت مکمل کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ پروجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ اسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر اسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں 268 بیڈ کا نواز شریف، مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔

دوران اجلاس لیہ میں میڈیکل کالج پروجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی جبکہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر سرگودھا کارڈیالوجی پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا کہ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفکشن، ڈیزیز، پلاسٹ سرجری، جینیٹک، سرجیکل، آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ بنیں گے۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن اسپتال ٹو اور انسٹیٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بنیں گے، الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال اور 100 بیڈ کا جنرل اسپتال بھی بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید