شجاعت کا مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ کے قبضے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

February 02, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ )مسلم لیگ( ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ کے قبضے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں واضح کیاگیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پارٹی کے سربراہ ہیں لیکن مسلم لیگ ہاؤس پر اُن کا قبضہ نہیں ہے لہٰذا مسلم لیگ ہاؤس واگزار کراکے اُن کے حوالے کیا جائے۔ قبل ازیں لاہور میں ہونیوالے پارٹی اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے الگ کردیاگیا تھا جواباً دوسری جانب سے بھی یہی کارروائی کی گئی تاہم چوہدری شجاعت حسین پارٹی کی صدارت کا معاملہ الیکشن کمیشن میں لے گئے اور بالآخرفیصلہ اپنے حق میں آنے کے بعد مسلم لیگ ہاؤس کے قبضے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔