سارے مشکل فیصلے عوام کیلئے کیوں ہیں؟ صحافی کا مریم نواز سے سوال

February 02, 2023

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہمیں حکومت کی نہیں عوام کی نمائندہ ہوں۔

مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا تھا کہسارے مشکل فیصلے عوام کیلئے کیوں ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہیہ فیصلےحکومت کو کرنے ہیں، حکومتی نمائندے رانا ثناء ہیں۔

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ سیاست دانوں، افسران پر مشکل فیصلوں کا بوجھ کب ڈالا جائے گا؟

مریم نواز نے جواب دیا کہجن طبقات کا ذکر کیا وہ آگے بڑھ کر خود قربانی دیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ مجھ سے عوامی سوال کیے جائیں۔