• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونڈسر کاسل میں مسلح ہوکر گھسنے والے ملزم جسونت سنگھ کا اعتراف جرم

ونڈسر کاسل کا ایک منظر
ونڈسر کاسل کا ایک منظر

ونڈسر کاسل میں مسلح ہوکر گھسنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم جسونت سنگھ پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسونت سنگھ نے2021 میں ونڈسر کاسل میں مسلح ہوکر گھسنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم جسونت سنگھ پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس نے کرسمس کے دن کاسل میں گھسنےکی کوشش کی تھی۔ ملزم نے پولیس افسر سے کہا تھا کہ یہاں ملکہ کو مارنے آیا ہوں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے روز ملکہ کوویڈ وبا کے سبب ونڈسر کاسل میں ہی مقیم تھیں۔ ملزم نے اولڈ بیلی کی عدالت میں ہتھیار رکھنے اور دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا۔ 

غداری کا الزام قبول کرنے والے جسونت سنگھ کو سزا 31 مارچ کو سنائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جسونت سنگھ 1981 کے بعد غداری کے جرم میں ملوث ہونے والا پہلا شخص ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید