شکیل احمد دوسری بار اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب اسد قریشی سیکرٹری جنرل مقرر

February 06, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 70واں تین روزہ سالانہ اجتماع برائے ارکان منعقد ہوا جس کے مختلف سیشنز سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔ اجتماع کے دوران آئندہ سال کے لیے جمعیت کے ناظم اعلیٰ کا انتخاب بھی کیا گیا، ووٹنگ میں 2 ہزار سے زائد اراکین جمعیت نے حصہ لیا اور کثرت رائےسے قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے طالب علم شکیل احمد کو ناظم اعلیٰ منتخب کیا جبکہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے اسد علی قریشی کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ اس سے پہلے اجتماع کے دوران ملک بھر میں قائم جمعیت کے سیکڑوں یونٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس پر ارکان جمعیت نے اطمینان کا اظہار کیا۔