لیاقت آباد: 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

February 06, 2023

لیاقت آباد پولیس نے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کے معاملے میں مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں مدرسے کے معلم نے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کیا، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 10سالہ طالب علم طیب کو چھٹی کرنے پر کمر اور دیگر حصوں پر بری طرح تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔