پشاور: ہوٹلز میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے بغیر قیام پر پاپندی

February 07, 2023

فائل فوٹو

پشاور میں ہوٹلز اور سراؤں میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے بغیر قیام پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاپندی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد لگائی گئی ہے۔

گنجان آباد مقامات، تجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خصوصی نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔