وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا

February 08, 2023

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے ، شرح منافع میں اضافہ یوروپاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں پر تین ماہ کیلئے شرح منافع 9.5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کردیا گیا ہے۔