بھارت، اونٹ نے اپنے مالک کا سر چبا ڈالا

February 08, 2023

فائل فوٹو

بھارت کی ریاست راجستھان میں بپھرے اونٹ نے اپنے مالک پر حملہ کر کے اس کا سر چبا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رسی سے بندھا اونٹعلاقے سے گزرنے والے اونٹوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے رسی تڑوا کر بھاگا۔

رپورٹس کے مطابق اونٹ کو پکڑنے کی کوشش کے دوران اس نے اپنے مالک کو سر اور گردن سے دبوچ کر زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سارا واقعہ دیکھنے والے گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اونٹ کو دوبارہ درخت سے باندھ کر اس کو لاٹھیاں مار مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔