لڑکی کے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے لکھنے کی ویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران

February 08, 2023

آپ نے ہمیشہ لوگوں کو دائیں ہاتھ یا بائیں ہاتھ سے لکھتے ہوئے دیکھا ہوگا، یا پھر ایسا بھی ممکن ہو کہ کسی کے پاس دونوں ہاتھوں سے لکھنے کی صلاحیت ہو لیکن وہ ایک وقت میں ایک ہی ہاتھ کا استعمال کرسکتا ہو۔

بھارت میں ایک ایسی لڑکی سامنے آئی ہے جو بیک وقت دونوں ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے تحریر لکھ سکتی ہے۔

آدی سواروپا نامی یہ لڑکی ایک ہی جملے کو لکھتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے اس کے الگ الگ الفاظ بھی تحریر کرسکتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس لڑکی کے پاس تحریر کو سیدھا اور الٹا (ایسا جیسا شیشے میں دکھائی دیتا ہو) لکھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے اس ٹوئٹر صارف نے تحریر کیا کہ ’یہ منگلورو (بھارتی ریاست کرناٹک کا ایک شہر) سے تعلق رکھنے والی آدی سواروپا ہیں۔ یہ 11 مختلف طریقوں سے لکھ سکتی ہیں۔‘

اس صارف نے یہ بھی بتایا کہ ’حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کے دماغ کے دونوں حصے ایک ہی وقت میں کام کر رہے ہیں۔ ایسی صلاحیت 10 لاکھ میں سے کسی ایک انسان کے پاس ہوتی ہے۔‘