• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نمبر چنگی پر دھرنا ختم، وزیراعلیٰ کے پی اور بانی PTI کی بہنیں روانہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسلام آباد پولیس نے منگل کی رات 26 نمبر چنگی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کر دیا، جس کے بعد دھرنا ختم ہو گیا اور وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنیں 26 نمبر چنگی سے روانہ ہو گئیں۔

ایئر پورٹ سے اسلام آباد آنے والے راستے کھول دیے گئے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈيالہ جیل جانے والے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا قافلہ منگل کو 26 نمبر چنگی پر روک لیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا، شدید گرمی میں شہری پریشان ہوتے رہے، جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ راستے بند کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا چینل کھلا رہنا چاہیے، بانیٔ پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کرائی جائے، ڈاکٹروں کو بانی تک رسائی دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید