ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کے مہینوں بعد امریکی کانگریس نے اعتراف کرلیا ہے کہ لڑائی میں اربوں ڈالر مالیت کے کئی درجنوں لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، یہ بھی تصدیق کردی گئی کہ ایرانی فوج سب سے پہلے قوت ہے جس نے امریکا کا اہم ترین ایف تھرٹی فائیو طیارہ بھی مار گرایا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے دعویٰ پر کہ ایران میں نشانہ بنایا گیا میناب اسکول پاسداران انقلاب کے میزائل لانچنگ سائٹ کے قریب تھا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ بےبنیاد اور من گھڑت دعویٰ اور خوفناک جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا کہ شہری علاقے میں واقع اور پڑھائی کے اوقات میں اسکول پر امریکی حملے میں طلبہ اور اساتذہ سمیت ایک سو ستر افراد شہید ہوئے تھے، اس حملےکےذمہ داروں کو عالمی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔