وفاقی حکومت کا سابقہ فاٹا کو دیئے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

February 09, 2023

پشاور (این این آئی)سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیئے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کو دیئے گئے 417 ارب روپے کا فنانشل اور پرفارمنس آڈٹ کیاجائے گا، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو417 ارب روپے کی تحقیقات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔